Zindagi gulzar hey (1998)
Zindagi gulzar hey (1998)
Zindagi gulzar hey (1998)
ندگی گلزار ہے۔
میں پہلے ہر بات میں خدا کو مورّد الزام ٹھہرایا کرتی تھی اور مجھے اس بات کا ہمیشہ افسوس رہے گاکہ میں نے خدا کو غلط سمجھاشاید ہم سب ہی خدا کو غلط سمجھتے ہیں۔اس کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتے ہیں،ہمیں خدا پر صرف اس وقت پیار آتا ہے جب وہ ہمیں مالی طور پر آسودہ کردے اور اگر ایسا نہ ہو تو ہم اسے طاقتور نہیں سمجھتے۔ہم نماز کے دوران اللہ اکبر کہتے ہیں،اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اللہ سب سے بڑا ہے اور نماز ختم کرتے ہی ہم روپے کو سب سے بڑا سمجھنا شروع کردیتے ہیںمجھے ہمیشہ ایسا لگتا تھا کہ خدا مجھ سے نفرت کرتا ہے۔