Iman umeed or Muhabbat
Iman umeed or Muhabbat
Iman umeed or Muhabbat
ایمان اُمید اور محبت
''باہر سے آنے والی گندگی اندر نہیں آسکی۔۔۔۔اس بار کوئی آلودگی اندر آہی نہیں سکتی۔اس بار ''ایمان'' اور ''امید ای ساتھ کھڑے ہیں۔''اس نے مسکراتے ہوئے سوچاایمان برق رفتاری سے کچن کی دوسری کھڑکیاں بند کر رہا تھا۔اس نے پلٹ کر اسے دیکھا اور وہیں کھڑی ہوگئی۔ ''مجھے یہ موسم پسند نہیں ہے،اتنی مٹی،ہر وقت کا طوفان۔۔۔۔۔اب پھر صبح سارا گھر صاف کرنا پڑے گا۔'' ''سارا دن ضائع کرے گا صابر۔۔۔۔میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ یہ کھڑکیاں کیسے کھلی رہنے دیں۔پتا نہیں کس کس کمرے کی کھلی ہوں گی اور پتا نہیں کہاں کہاں سے مٹی اندر آرہی ہوگی۔''وہ اب بولتے ہوئے کچن سے نکل رہا تھا۔وہ مسکرا رہی تھی۔اس کے پیچھے کچن سے نکلتے ہوئے اس نے سوچا۔ ''ایمان کے شیشے پر کتنی ہی گرد اور مٹی کیوں نہ ہو۔اسے صاف کیا جاسکتا ہے بس صرف ایک ہاتھ پھیرنا پڑتا ہے اور شیشے میں سے عکس نظر آنا شروع ہوجاتا ہے اور پھر ہر ہاتھ کے ساتھ عکس پہلے سے بھی زیادہ صاف اور چمکدار ہوتا ہے۔۔۔۔۔اور وہ ہاتھ اس محبت کا ہوتا ہے جو ایمان سے ہوتی ہے۔''